سیاسی صورتحال شہباز شریف سندھ اور بلاول پنجاب کا دورہ کریں گے

28 اگست کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کراچی میں ہوگا، ذرائع


ویب ڈیسک August 24, 2021
29 اگست کو پی ڈی ایم کے تحت باغ جناح کراچی میں جلسہ عام ہوگا (فوٹو: فائل)

موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے تحت بلاول بھٹو زرداری پنجاب اور میاں شہباز شریف سندھ کا دورہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف خصوصی دورے پر 28 اگست کو کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اپنے دورے کے دوران کراچی میں ہم خیال سیاستدانوں سےملاقات کریں گے جبکہ ان کی پیرپگارا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئندہ ہفتے پنجاب کا دورہ کریں گے۔ بلاول بھٹو پنجاب میں مختلف تنظیمی اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 28 اگست کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کراچی میں ہوگا۔ 29 اگست کو پی ڈی ایم کے تحت باغ جناح کراچی میں جلسہ عام ہوگا۔ پی ڈی ایم کے کراچی جلسے سے شہباز شریف، مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔