بنگلا دیش میں کشتی ڈوبنے سے 21 افراد ہلاک 50 سے زائد لاپتہ

مسافر کشتی کارگو جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں دریا میں ڈوبی، بنگلادیشی حکام


ویب ڈیسک August 28, 2021
مسافر کشتی کارگو جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں دریا میں ڈوبی، بنگلادیشی حکام

بنگلا دیش میں مسافر کشتی دریا میں ڈوبنے سے 21 افراد ہلاک اور 50 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے علاقے بیجوئی نگر میں دریا میں مسافر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 21 مسافر ہلاک اور 50 سے زائد لاپتہ ہوگئے، حکام کے مطابق مسافر کشتی کے کارگو جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں دریا میں ڈوب گئی جس میں 100 سے زائد افراد سوار تھے۔

بنگلادیشی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد افراد کو بچالیا گیا تاہم اب بھی 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے ۔