کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں میں ایک اور حملہ ہوسکتا ہے امریکی صدر

افغانستان میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے، جو بائیڈن


ویب ڈیسک August 29, 2021
افغانستان میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے، جو بائیڈن۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں میں ایک اور حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل ائیرپورٹ پر حملے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈرز نے مجھے بتایا ہے کہ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران ایک اور حملہ ہوسکتا ہے لہذا کابل ائیرپورٹ پر موجود فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کی جان بچانے کے لیے جو ہوسکتا ہے کریں۔

https://twitter.com/TravelGov/status/1431777061459398658

کابل میں امریکی قونصل خانے کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ حملے کے پیش نظر کابل ائیرپورٹ کے قریب تمام امریکی شہری فوری طور پر علاقہ چھوڑدیں۔

دوسری جانب امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں ڈرون حملہ آخری نہیں تھا، ہم ہر اس شخص کو ڈھونڈ نکالیں گے جو دھماکے میں ملوث تھا، اس کے علاوہ افغانستان میں زمینی صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور اب بھی حملوں کا خطرہ ہے۔