ابرارالحق کی وائرل ویڈیو’بے بی شارک‘ پراداکاروں کے ملے جلے تبصرے

ویب ڈیسک  پير 30 اگست 2021
گلوکاروتحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کی بچوں سے متعلق وڈیو خوب وائرل ہورہی ہے

گلوکاروتحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کی بچوں سے متعلق وڈیو خوب وائرل ہورہی ہے

 کراچی: گلوکار ابرارالحق کی بچوں سے متعلق وائرل ویڈیو’بے بی شارک‘ پرشوبزستاروں کے ملے جلے تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

گلوکاروتحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کی بچوں سے متعلق وڈیوخوب وائرل ہورہی ہے۔ گلوکارایک تقریب میں یہ بتارہے ہیں کہ پہلے کی مائیں اپنے بچوں کے ساتھ کس طرح کا رویہ اختیارکرتی تھیں جب کہ وقت کے ساتھ ساتھ آج کی ماؤں کا رویہ تبدیل ہوگیا ہے۔

“بے بی شارک” ویڈیووائرل ہونے کے بعد مختلف شوبزستارے اس پرتبصرے کررہے ہیں۔ کچھ اسٹارزگلوکارکی وڈیو کو مثبت انداز میں لے رہے ہیں جب کہ کچھ اداکار تنقید کررہے ہیں۔

https://twitter.com/MediaSpringPk/status/1431218869553741834

ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ ماں کی گود سے کلمہ سنتے سنتے ’نچ پنجابن‘ یا ’بلوکے گھر‘ تک کا سفر پتہ نہیں کس طرح طے کیا۔

اداکار یاسرحسین نے بھی نادیہ حسین کی بات کی تعریف کی اوراس بات پرانہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو ابرارالحق کو گریبان سے ہی پکڑ لیا۔

اداکارہ زرنش خان نے بھی کہا کہ اگر کوئی اچھی بات کرے تو اس کی بات کو اچھا کہیں۔ نہ کہ اس کی بات کو نظر انداز کرکے اس کی پوری زندگی کو پرکھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔