سینڈزپٹ پرپکنک مناتے ہوئے 2 افراد سمندر میں ڈوب گئے

ڈوبنے والے ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دوسرے کی تلاش جاری ہے، ریسکیو حکام


ویب ڈیسک September 01, 2021
ڈوبنے والے ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دوسرے کی تلاش جاری ہے، ریسکیو حکام۔(فوٹو:فائل)

سینڈزپٹ پر سمندر میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب گئے، جن میں سے ایک کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ہے جب کہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

ماڑی پور کے علاقے سینڈزپٹ پر پکنک منانے کے آنے والے 2 افراد سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، اطلاع ملنے پر ایدھی کے غوطہ خوروں نے سخت جدوجہد کے بعد ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا دیا ہے جب کہ دوسرے فرد کی تلاش جار ی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بچائے گئے شخص کی شناخت 28 سالہ صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ڈوبنے 18 سالہ ابوحریرا کی تلاش جاری ہے تاہم اندھیرا ہونے کی وجہ سے تلاش کا عمل روک دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں