عوام 1 سے 50 پیسے تک سکے بینکوں سے تبدیل کرالیں اسٹیٹ بینک کی یاد دہانی

سکے ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور کمرشل ومائیکروفنانس بینکوں کی شاخوں سے 30 ستمبر 2014 تک تبدیل کرائے جاسکتے ہیں


Business Reporter January 30, 2014
سکے 30 ستمبر 2014 تک تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور کمرشل ومائیکروفنانس بینکوں کی شاخوں سے 30 ستمبر 2014 تک 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے اعشاری سکے تبدیل کرالیں۔

عوام کی آگہی کے لیے اسٹیٹ بینک نے کمرشل/مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعشاری سکوں کے تبادلے سے متعلق پوسٹرز و بینرز اپنی شاخوں میں نمایاں مقامات پر لگائیں۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی مطلع کر چکی ہے کہ یکم اکتوبر 2014 سے 1، 2، 5، 10، 25 اور 50 پیسے کے سکوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی تاہم 30 ستمبر 2014 تک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور بینکوں کی شاخوں سے ان سکوں کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے۔