شہروزسبزواری کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کی تعریف

سائرہ بیٹی نورے کی بہترین تربیت کررہی ہے، شہروزسبزواری


ویب ڈیسک September 06, 2021
ماں سے ہی بیٹی کی تربیت ہوتی ہے، شہروزسبزواری

اداکار وماڈل شہروزسبزواری نے سابقہ اہلیہ سائرہ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بچی کی اچھی تربیت کررہی ہے۔

اداکاروماڈل شہروزسبزواری اور بیگم اور معروف ماڈل صدف کنول کے ساتھ احسن خان کے شو ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں آئے جہاں شو کے ہوسٹ نے مختلف باتیں کیں۔ جب بات آئی شہروز اور سائرہ کی بیٹی نورے کے بارے میں تو شہروز اپنی سابقہ اہلیہ کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے۔

جب احسن خان نے پوچھا کہ نورے سے وہ کب ملتے ہیں جس پرشہروز سبزواری نے کہا کہ نورے سائرہ کے ساتھ ہی رہتی ہے، کیونکہ وہ اس کی ماں ہے اورماں سے ہی بیٹی کی تربیت ہوتی ہے۔

شہروزنے کہا کہ جب آپ نورے سے ملیں گے تو آپ دیکھیں گے کہ اس کی کتنی اچھی تربیت ہورہی ہے اوراس کا پورا کریڈٹ سائرہ کو جاتا ہے۔ میں تو اس کے ساتھ بھرپور کھیلتا ہوں تربیت اس کی سائرہ ہی کررہی ہے۔

نہ صرف شہروزبلکہ شومیں صدف کنول نے بھی کہا کہ نورے بہت پیاری بچی ہے اورمیرے ساتھ بھی وقت گزارتی ہے، میرا میک اپ تک کرتی ہے اورمجھے میرے نام سے پکارتی ہے۔