چاند نظرنہیں آیا یکم صفر جمعرات کو ہوگی

ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی


ویب ڈیسک September 07, 2021
ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی (فوٹو : فائل)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ صفرالمظر 1443 ہجری کا چاند نظرنہیں آیا لہذا یکم صفر جمعرات کو ہوگی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت صفر کا چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں اجلاس ہوا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالخلافہ میں ہوئے۔ اجلاسوں میں تکنیکی معاونت کے لیے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا جبکہ کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی تھا تاہم ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی رویت سے متعلق کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبد الخبیر آزاد نے اتفاق رائے سے یکم صفر 1443 ہجری جمعرات کو ہونے کا اعلان کیا بعدازاں اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔