- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
’الحمداللہ خیریت سے ہوں‘؛ ملاعبدالغنی کی اپنے قتل کی افواہوں کی تردید
کابل: افغانستان کی امارت اسلامی کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے آڈیو پیغام میں اپنی ہلاکت کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کی انس حقانی سے تلخ کلامی اور فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے کے بعد جان کی بازی ہار جانے کی افواہیں زیر گردش تھیں۔
تاہم کافی تاخیر کے بعد اب نائب وزیر اعظم کے ترجمان مولوی موسیٰ کلیم نے ایسی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے میڈیا کو افواہوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بعد ازاں امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے ٹوئٹر پر ملا عبدالغنی برادر کا آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ کچھ بری افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ الحمد اللہ ہم سب خیریت سے ہیں۔
— Dr.M.Naeem (@IeaOffice) September 13, 2021
نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کا آڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ وہ افواہوں کے وقت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سفر میں تھے اس لیے جلد تردید نہ کرسکے تھے۔
واضح رہے کہ کابل سے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر امیرِ طالبان ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ سے مشاورت کے لیے قندھار پہنچے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔