افغانستان سے تعلق رکھنے والی خواتین فٹبالرزاہل خانہ کے ساتھ لاہورپہنچ گئیں

ویب ڈیسک  بدھ 15 ستمبر 2021
حکومت کی جانب سے ان مہمانوں کو تیس ماہ کا ویزا جاری کیا گیا یے، کوارڈنیٹرسردار نوید حیدر

حکومت کی جانب سے ان مہمانوں کو تیس ماہ کا ویزا جاری کیا گیا یے، کوارڈنیٹرسردار نوید حیدر

 لاہور: افغانستان سے تعلق رکھنے والی خواتین فٹبالرز اپنے اہل خانہ کے ساتھ لاہور پہنچ گئیں۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والی خواتین فٹبالرز اپنے اہل خانہ کے ساتھ لاہور پہنچ گئیں، کوچز بھی ان کے ساتھ ہیں، فیفا فٹبال ہاوس پہنچنے پرپی ایف ایف اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے دستے کا استقبال کیا۔ پہلے مرحلے میں 79 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔

افغانستان کی ویمن یوتھ اورکلب کے کھلاڑی فیفا ہاؤس میں قیام کریں گے۔ افغان دستے کے پاکستان میں کوارڈنیٹرسردار نوید حیدر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان مہمانوں کو تیس ماہ کا ویزا جاری کیا گیا یے۔ یہ اس وقت تک ہمارے مہمان ہوں گے، ان کے کھانے پینے اوررہائش کا مکمل بندوبست ہم کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔