دیر لوئرمیں جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک، دس زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 17 ستمبر 2021
 جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا ہے، پولیس۔(فوٹو: فائل)

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا ہے، پولیس۔(فوٹو: فائل)

دیر لوئر: خیبر پختونخوا کے علاقے دیرلوئر میں جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں سابق صوبائی وزیر کے 2 بیٹوں سمیت 8 افراد ہلاک جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر لوئر کے علاقے طورمنگ درہ میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کے نتیجےمیں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں سابق صوبائی وزیر کے دو بیٹے بھی شامل ہیں جب کہ دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنازے میں فائرنگ کےدوران زخمی ہونے والے سابق صوبائی وزیر کا دوسرا بیٹا بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں امن وامان کی صورتحال کنڑول کرنے کے لیے کرفیو نافذکردیا ہے اور کسی کو بھی مذکورہ علاقے میں آنے جانے کی اجازت نہیں  ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال تیمر گرہ منقتل کردیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔