کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں شوہرنے بیوی پرتیزاب پھینک دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 24 ستمبر 2021
شوہرکے خلاف خلع کا دعویٰ دائرکیا ہوا ہے، خاتون سائرہ 

شوہرکے خلاف خلع کا دعویٰ دائرکیا ہوا ہے، خاتون سائرہ 

 کراچی: گلستان جوہرمیں شوہرنے اہلیہ پرتیزاب پھینک دیا اورفرارہوگیا، خاتون نے شوہر کی نشے کی عادت اورغیر اخلاقی کام کے لیے مجبورکرنے پرخلع کا دعویٰ دائرکیا ہوا ہے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں کامران چورنگی کے قریب تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جس میں ملزم نے اپنے دودوستوں کے ہمراہ اپنی بیوی پرتیزاب پھینکا اورفرارہوگیا۔ موقع پرموجود افراد نے فوری طورپرخاتون کوجوہرچورنگی پرقائم نجی اسپتال منتقل کیا، تیزاب کے باعث خاتون کے بازو اورکمرجھلس گئی۔

خاتون نے پولیس کوابتدائی بیان دیا ہے کہ اس کا نام سائرہ ہے، اس کی عمر تقریباً 23 برس ہے اور وہ گھروں میں کام کاج کرتی ہے جبکہ وہ گلستان جوہر بلاک 10 قلندرآباد کی رہائشی ہے، وقوعہ کے وقت وہ اپنے کام پر جارہی تھی کامران چورنگی کے قریب اس کا شوہرموٹرسائیکل پر اپنے دو دوستوں کے ہمراہ آیا اور اس پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا ، اس کے دوست ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے جبکہ وہ بغیرہیلمٹ کے تھا جس کی بنا پراسے پہچان لیا۔

سائرہ خاتون نے مزید بتایا کہ اس نے اپنے شوہرکے خلاف خلع کا دعویٰ دائرکیا ہوا ہے، اس کا شوہرنشے کا عادی ہے جبکہ وہ اسے غیراخلاقی کام کرنے کے لیے بھی مجبورکرتا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا شوہرپہلے سے بھی شادی شدہ ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اسپتال میں داخل ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے اوراس کی حالت خطرے سے باہر ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش میں مختلف مقامات پرچھاپے مارے جارہے ہیں۔ے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔