لاہور میں کالج کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم نعیم نے لڑکی کا پیچھا کیا، فحش اشارے کیے، اور دوپٹہ کھینچنے کی بھی کوشش کی تھی۔


ویب ڈیسک September 24, 2021
ملزم نعیم نے لڑکی کا پیچھا کیا، فحش اشارے کیے، اور دوپٹہ کھینچنے کی بھی کوشش کی تھی۔

جنوبی چھاؤنی پولیس نے کالج جانے والی طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزم نعیم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق ملزم نعیم نے لڑکی کا پیچھا کیا، فحش اشارے کیے، اور دوپٹہ کھینچنے کی بھی کوشش کی تھی۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا نے بتایا کہ لڑکی کے منع کرنے پر ملزم نے لڑکی کے ساتھ بد تمیزی کی اور دھمکیاں دی۔ لڑکی کے بھائی کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقبول خبریں