سندھ ٹیچرز بھرتی ٹیسٹ؛ ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں میں سے صرف 1300 پاس

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 24 ستمبر 2021
ممکنہ طور پر پاسنگ نمبروں پر غور کرکے اسے کم کیا جاسکتا ہے

ممکنہ طور پر پاسنگ نمبروں پر غور کرکے اسے کم کیا جاسکتا ہے

کراچی: سندھ بھر میں جونئیر اسکول ٹیچرز کی بھرتی کے لئے ہونے والے ٹیسٹ کے حیران کن نتائج سامنے آگئے۔

زرائع محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق آئی بی اے سکھر نے سندھ میں جونئر اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کے لئے ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج جاری کردیے ہیں، جس کے انتہائی حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔

نتائج میں بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر سے ایک فیصد امیدوار بھی ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے ہیں، صرف 0.78 فیصد امیدوار ٹیسٹ پاس کرسکے ہیں، کراچی سمیت صوبے بھر سے لئے گئے ٹیسٹ میں ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں نے شرکت کی تھی۔

جس میں سے صرف 1300 امیدوار ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے ہیں، ممکنہ طور پر پاسنگ نمبروں پر غور کرکے اسے کم کیا جاسکتا ہے، گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں جونئیر اسکول ٹیچرز کے ٹیسٹ کے نتائج کے حوالے سے ممبران کو آگاہ کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔