امن کیلیے پیپلز پارٹی ن لیگ کے ساتھ ہے خورشید شاہ

اگر منتخب وزیراعظم عدالتوں میں پیش ہو سکتے ہیں تو پرویز مشرف کو بھی عدالت میں ضرور پیش ہونا چاہیے۔


News Agencies/Numainda Express February 01, 2014
اگر منتخب وزیراعظم عدالتوں میں پیش ہو سکتے ہیں تو پرویز مشرف کو بھی عدالت میں ضرور پیش ہونا چاہیے۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں اگر منتخب وزیراعظم عدالتوں میں پیش ہو سکتے ہیں تو پرویز مشرف کو بھی عدالت میں ضرور پیش ہونا چاہیے۔

جمعے کو میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف خود ہی عدالت جانے کو تیار نہیں انھیں عدالتوں پر بھروسہ کر نا چاہیے۔ آن لائن کے مطابق خورشید شاہ نے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف کے کیس میں عدالت کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد ہونا چاہیے، اللہ تعالیٰ سابق کمانڈو کو صحتیاب کرے، طالبان سے مذاکرات ناکام ہوئے تو ن لیگ حکومت کیلیے مشکل پیدا ہوجائے گی،امن کے قیام کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے، طالبان سے مذاکرات کیلیے وزیراعظم کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کا اعلان خوش آئندہ فیصلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ن لیگ سے مکمل تعاون کرے گی اور امن کے لیے وفاقی حکومت کا ساتھ دے گی۔

مقبول خبریں