گوری خان بلیک واٹر استعمال کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 ستمبر 2021
گوری خان کی بلیک واٹر بوتل کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے - فوٹو:فائل

گوری خان کی بلیک واٹر بوتل کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے - فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان بلیک واٹر استعمال کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

حال ہی میں گوری خان کو ممبئی میں قائم ان کے اسٹور کے باہر دیکھا گیا جہاں وہ ہاتھ میں بلیک واٹر کی بوتل لیے باہر آ رہی ہیں۔ گوری خان کی بلیک واٹر بوتل کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’ہم نے انہیں کبھی عام پانی کی بوتل اٹھاتے نہیں دیکھا لیکن جب سے یہ بلیک واٹر آیا ہے یہ لوگ ہاتھوں میں بوتل لیے ہی نظر آتے ہیں۔‘

گزشتہ ماہ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہاتھ میں بلیک واٹر کی بوتل لیے ایک یوگا سینٹر سے باہر آرہی ہیں۔

بلیک واٹر بلیک الکلائن واٹر ہائیڈریٹڈ پانی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس پانی کو استعمال کرنے کے بےشمار فوائد ہیں اور اس میں 70 سے زائد معدنیات موجود ہیں۔ اسے کئی نامور شخصیات صحت مند رہنے رہنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی بلیک واٹر استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ انٹر نیٹ پر موجود معلومات کے مطابق بلیک واٹر 3 سے 4 ہزار فی لیٹر میں فروخت کیا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔