مدینے میں تیز رفتار ٹرک نے گاڑیوں کو کچل دیا، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 28 ستمبر 2021
حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

ریاض: مدینہ میں تیز رفتار اور بے قابو ٹرک نے سگنل پر کھڑی گاڑیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مدینے کی مرکزی اور مصروف شاہراہ پر گاڑیاں سگنل کے کھلنے کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ ایک تیز رفتار اور بے قابو ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو روند ڈالا۔

ٹریفک حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 5 سے زائد زخمی ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے دو حالت کی نازک بتائی جارہی ہے۔

حادثے کی تحقیقات کے لیے محکمہ ٹریفک کی جانب سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔