ایران سے دہشتگردوں کی ایف سی بارڈر پوسٹ پر فائرنگ، ایک جوان شہید اور ایک زخمی

ویب ڈیسک  منگل 28 ستمبر 2021
پاکستان نے متعلقہ ایرانی حکام کو واقعے سے آگاہ کردیا . فوٹو : فائل

پاکستان نے متعلقہ ایرانی حکام کو واقعے سے آگاہ کردیا . فوٹو : فائل

چوکب: ایران سے دہشت گردوں نے ایف سی بارڈر پوسٹ پر فائرنگ کردی جس سے ایک جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے ایرانی حدود سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی، بلوچستان میں چوکب کے علاقے میں ایف سی کی بارڈر پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں نے فائرنگ کے دوران چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا جس سے ایف سی کا جوان مقبول شاہ شہید ہوگیا جب کہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوا، پاکستان نے متعلقہ ایرانی حکام کو واقعے سے آگاہ کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔