نوری آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 29 ستمبر 2021
حادثے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کراچی سے ہے، ایدھی ذرائع۔  فوٹو:فائل

حادثے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کراچی سے ہے، ایدھی ذرائع۔ فوٹو:فائل

نوری آباد: حیدرآباد کوٹری موٹر وے لونی کوٹ کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کوٹری موٹر وے لونی کوٹ کے قریب مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مسافر کوچ کراچی سے حیدرآباد جا رہی تھی، حادثہ موٹر وے شہر بقاء کے قریب پیش آیا جب کہ حادثے کے بعد پیچھے سے آنے والی دیگر 2 کاریں بھی آپس میں ٹکرا گئیں۔

ایدھی ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی افراد کو کوٹری تعلقہ اسپتال منتقل کیا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔