اولمپکس میں باکسنگ کے مقابلے فکس ہونے کا انکشاف

ریو اولمپکس کے دوران باکسنگ کے 7 سے 10 مشکوک میچوں کے ممکنہ نتائج میں ہیرا پھیری کی گئی ہے، انکشاف


Sports Reporter September 30, 2021
2016 کے اولمپکس میں باکسنگ مقابلوں کے نتائج مشکوک تھے فوٹو: فائل

2016 کے ریو اولمپکس کے باکسنگ مقابلے فکسڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 2016 میں ارجنٹائن کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس کے باکسنگ میچز فکسڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق باکسنگ میچز کی انکوائری رپورٹ میں 7 سے 10 مشکوک میچوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں ممکنہ طورپر نتائج میں ہیرا پھیری کی گئی۔ اس رپورٹ میں ایک آئرش باکسر اور روسی باکسر کی فائٹ کا بھی ذکر ہے جس میں آئرش باکسر کو پوائنٹس کی متنازع تقسیم کے بعد ناکام قرار دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے تفصیلات جلد متوقع ہیں۔

مقبول خبریں