لاہور میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والا جعلی پیر گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 1 اکتوبر 2021
ملزم اصغر قریشی تعویذ دینے کے بہانے خاتون کے گھر گیا اور خاتوں کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی، ایس پی کینٹ۔ فوٹو:ایکسپریس

ملزم اصغر قریشی تعویذ دینے کے بہانے خاتون کے گھر گیا اور خاتوں کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی، ایس پی کینٹ۔ فوٹو:ایکسپریس

لاہور: تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والا جعلی پیر اصغر قریشی گرفتار کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ فیکٹری ایریا میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والا جعلی پیر گرفتار کرلیا گیا، جعلی پیر کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم کی شناخت اصغر قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سیکھیرا کا کہنا تھا کہ ملزم اصغر قریشی تعویذ دینے کے بہانے خاتون کے گھر گیا اور خاتوں کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی،  خاتون کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر پولیس نے فورا کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔