پرائمری اسکول ٹیچرز کیلیے ٹیسٹ1 لاکھ 83 ہزار امیدواروں میں صرف 11 ہزار کامیاب

قبل ازیں جونیئر اسکول ٹیچرز کے امتحانات میں ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں میں سے ایک فیصد بھی پاس نہیں ہوسکے تھے


Staff Reporter October 01, 2021
قبل ازیں جونیئر اسکول ٹیچرز کے امتحانات میں ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں میں سے ایک فیصد بھی پاس نہیں ہوسکے تھے (فوٹو : فائل)

سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ہونے والے جونیئر اسکول ٹیچرز کے بعد اب پرائمری اسکول ٹیچرز کے نتائج بھی مایوس کن سامنے آئے ہیں ٹیسٹ میں کامیابی کا تناسب صرف ساڑھے 6 فیصد رہا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے میں اساتذہ کی بھرتی کے ٹیسٹ مایوس کن طور پر سامنے آئے ہیں، صوبے بھر میں 32 ہزار اسامیوں کے لیے ٹیسٹ لیے گئے، پی ایس ٹی کے لیے ایک لاکھ 83 ہزار 359 امیدواروں نے ٹیسٹ دئیے جن میں سے صرف 11 ہزار امیدوار ٹیسٹ پاس کرسکے اور ٹیسٹ میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب صرف ساڑھے چھ فیصد رہا۔

واضح رہے کہ پرائمری اسکول ٹیچرز کے نتائج سے قبل جونیئر اسکول ٹیچرز کے نتائج بھی انتہائی مایوس کن سامنے آئے تھے۔ ایک لاکھ 60 ہزار امیدواروں میں سے ایک فیصد امیدوار بھی ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے تھے اور کامیاب امیدوار صرف 0.78 فیصد تھے۔

اس پر محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر پاسنگ نمبروں پر غور کر کے اسے کم کیا جاسکتا ہے۔

مقبول خبریں