سابق شوہرکی بیوی سے زیادتی کے بعد تیزاب گردی

سابق شوہر دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوا، زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون


ویب ڈیسک October 03, 2021
سابق شوہر دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوا، زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون۔ فوٹو:فائل

مجاہد کالونی میں سابق شوہر نے مطلقہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بورے والا کے علاقے مجاہد کالونی میں سابق شوہر خاتون سے زیادتی کے بعد تیزاب پھینک کرفرار ہوگیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس کا سابق شوہر چند روز قبل دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اورمجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا، میں نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار بھی کیا تاہم بعد میں اسے رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس کی گرفتاری اور بعد میں چھوڑے جانے کے بعد سابق شوہر ایک بار پھر رات گئے دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوا، اور زبردستی زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جب کہ گرفتاری پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے مجھ پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔