پاکستانی شاہینوں کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز

ویب ڈیسک  اتوار 10 اکتوبر 2021
قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا۔ فوٹو:فائل

قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا۔ فوٹو:فائل

لاہور: پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی شاہین آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی جانب پرواز کرنے کے لئے تیار ہیں اور ایونٹ میں شرکت کے لئے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھرپور تربیتی سیشن میں شریک ہے، اور  ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی تربیتی مشقیں جاری ہیں

باؤلنگ کنسلٹنٹ ویرنن فیلنڈر نے باؤلرز کے ساتھ خصوصی سیشن کیا، کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن سے قبل فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں، جب کہ نیٹ سیشن چار گھنٹے تک جاری رہا، قومی اسکواڈ پیر اور منگل کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گا، 14 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینیریو میچ کھیلا جائے گا، اور اسکواڈ 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔