ہمیں جادو ٹونے کے طعنے دینے والی مریم نواز خود سیاسی چڑیل ہے، شہبازگل

ویب ڈیسک  بدھ 13 اکتوبر 2021
 آپ سرٹیفائیڈ چور ہے ملک کو لوٹ کر صرف منی لانڈرنگ کی ہے عوام نے آپ کو ہر طرح سے مسترد کردیا ہے۔(فوٹو : فائل)

آپ سرٹیفائیڈ چور ہے ملک کو لوٹ کر صرف منی لانڈرنگ کی ہے عوام نے آپ کو ہر طرح سے مسترد کردیا ہے۔(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ سیاسی چڑیل ہمیں جادو ٹونے کے طعنے دے رہی ہے، یہ بھی بتادیں کہ آپ کے پیسے کون سے جنات یا چڑیلوں نے بیرون ملک منتقل کیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازگل نے مریم نواز کو سیاست تک محدود رہنےکا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف روزنہیں ہر دوسو سال بعد پیدا ہوتے ہیں، پہلے نواز شریف میر جعفر کی شکل میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ شہید بننے کے لیے جعلی رپورٹس بنا کرباہرنہیں جایاجاتا، اس کے لیے سب سےقیمتی چیزجان نچھاورکرنی ہوتی ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ جادو ٹونے کی باتیں ہمیں نہ سنائیں، جادو ٹونے اور جنات کی باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں، سیاسی چڑیل ہمیں جادو ٹونے کے طعنے دینے کے بجائے یہ بتائے کہ بیرون ملک آپ کے پیسے کس چڑیل یا جن نے منتقل کیے۔ مریم نوازبتائیں اپارٹمنٹ کہاں سےلیے، کیا رسیدیں دیں ، کیا تہہ خانےمیں کام کرنےوالےجنات پیسہ بنارہے تھے؟

یہ بھی پڑھیے : عمران خان آئین کے بجائے جادو ٹونے سے ملک چلا رہے ہیں، مریم نواز

وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بھی مریم نواز پر الزامات کی بوچھاڑ کی اور تنقید کے نشتر برسائے، انہوں نے مریم نواز کو چوروں کی سرغنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں سرٹیفائیڈ چورنی ہیں جن کا پورٹ فولیو لوگوں کو بلیک میل کرنا اور قابل احترام ادروں کی تضحیک کرنا ہے۔

زرتاج گل نے مزید کہا کہ آپ سزا یافتہ مجرم اور سرٹیفائیڈ چور ہیں، ملک کو لوٹ کر صرف منی لانڈرنگ کی ہے، عوام آپ کو ہر طرح سے مسترد کرچکی ہے۔ آپ ووٹ کو عزت دیں کے نعرے پر عمل کرتے ہوئے اپنے بھگوڑے والد کو واپس لائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔