آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ

جنرل قمر جاوید باجوہ کا ادارے کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار


ویب ڈیسک October 18, 2021
جنرل قمر جاوید باجوہ کا ادارے کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار . فوٹو : آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی داخلی سیکیورٹی امور اور افغانستان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو داخلی سیکیورٹی امور اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ادارے کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں