وقار یونس کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بنادیا جائے مدثر نذر

وقار اس سے قبل بھی عمدگی سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ،سابق کرکٹر


Sports Desk February 04, 2014
وقار اس سے قبل بھی عمدگی سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ،سابق کرکٹر۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کے سابق کرکٹر مدثر نذر نے ہیڈ کوچ کے لیے وقاریونس کی حمایت کردی۔

انھوں نے پی سی بی سے کہا کہ وقار اس سے قبل بھی عمدگی سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے انھیں عاقب جاوید اور اعجاز احمد کی خدمات حاصل تھیں جس سے ٹیم کو کافی فائدہ پہنچا، مدثر نذر نے مزید کہا کہ وقار یونس نے ٹیم کے ساتھ جو محنت کی اس کا فائدہ بعد میں کوچ بننے والے محسن حسن خان کو بھی ہوا، اس لیے بورڈ کو ایک بار پھر یہ ذمہ داری وقار یونس کو ہی سونپنی چاہیے۔