بیٹسمین کو واپس بلا کرپاکستان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی

گرین شرٹس جانتے تھے کہ امپائر کا فیصلہ غلط تھا،اس لیے خیرسگالی کے طور پر ہٹمائر کو بیٹنگ جاری رکھنے دی۔


Sports Reporter October 19, 2021
گرین شرٹس جانتے تھے کہ امپائر کا فیصلہ غلط تھا،اس لیے خیرسگالی کے طور پر ہٹمائر کو بیٹنگ جاری رکھنے دی۔ فوٹو: گیٹی

پاکستان ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی۔

آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں وارم اپ میچ میں امپائر نے شیمرون ہٹمائر کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ قرار دے دیا، بیٹسمین ڈگ آؤٹ کی جانب واپس جا رہے تھے مگر بابر اعظم نے ان کو بیٹنگ کیلیے واپس بلالیا۔

گرین شرٹس جانتے تھے کہ امپائر کا فیصلہ غلط تھا،اس لیے خیرسگالی کے طور پر ہٹمائر کو بیٹنگ جاری رکھنے دی۔

 

مقبول خبریں