بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کا فورسز کی چوکی پر حملہ جوان شہید

دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 20, 2021
دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر - فوٹو:فائل

بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کر کے ایک جوان کو شہید کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی محمد قیصر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مقبول خبریں