- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتا افراد کیس؛ معلوم ہوا وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
آریان خان کو گرفتار کرنے والا این سی بی آفیسر مشکل میں پھنس گیا
ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والا این سی بی آفیسر سمیر واکھنڈے مشکل میں پڑگیا۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان جب سے منشیات کیس میں گرفتار ہوا ہے اس و قت سے اسے گرفتار کرنے والا نارکوٹکس کنٹرول بیرو کا زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے سرخیوں میں ہے۔
تاہم اب واکھنڈے کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔ تازہ ترین پیش رفت میں ایک وکیل نے واکھنڈے کے خلاف بھتہ خوری کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آریان کی رہائی کیلیے تفتیشی افسر کا شاہ رخ خان سے 25 کروڑ رشوت کا مطالبہ
ایک بھارتی نیوز ایجنسی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا سدھا نامی ایک وکیل نے سمیر واکھنڈے سمیت دیگر 4 افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے جس میں انہوں نے ان تمام افراد کے خلاف بھتہ خوری یعنی جبری وصولی کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ آریان خان منشیات کیس کے آزاد گواہ پربھاکر سائل نے گزشتہ روز اپنے حلفیہ بیان میں دعویٰ کیاتھا کہ سمیر واکھنڈے نے آریان خان کی رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: بی جے پی آریان خان کو جھوٹے مقدمے میں پھنسا رہی ہے، کانگریس رہنما
اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا این سی بی نے ان سے خالی کاغذات (پنچ نامے) پر سائن کرنے کے لیے کہاتھا۔ بہرحال واکھنڈے نے پربھاکر سائل کی جانب سے لگائے جانے والے سارے الزامات کی تردید کردی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔