کرکٹ ہی میرے لئے سب کچھ ہے، محمد رضوان

ویب ڈیسک  منگل 26 اکتوبر 2021
ہروقت کرکٹ کے بارے میں ہی سوچتا رہتا ہوں، محمد رضوان فوٹو: فائل

ہروقت کرکٹ کے بارے میں ہی سوچتا رہتا ہوں، محمد رضوان فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کہتے ہیں کہ ان کے لیے کرکٹ ہی سب کچھ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے محمد رضوان کی ایک وڈیو جاری کی ہے، جس میں محمد رضوان کہتے ہیں کہ کرکٹ میرا جنون ہے ، کرکٹ ہی میرے لئے سب کچھ ہے، میں ہر وقت کرکٹ کے بارے میں ہی سوچتا رہتا ہوں، میرا کرکٹ کا فلسفہ ہے جسے میں نے 3 حصوں میں تقسیم کیا ہے، ہر حصہ انگریزی حرف (P) سے شروع ہوتا ہے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1452934459918098442

رضوان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میری پریکٹس ہے، وہ پریکٹس جو سب سے مختلف ہو، میں مشکل سے مشکل پریکٹس کرنے کی کوشش کرتا ہوں، دوسرا نکتہ پلاننگ ہے، میں یہ جاننے کی کوشش کرتا ہوں کہ مخالف ٹیم کے خلاف میری پلاننگ کیا ہونی چاہیے، میں اسی پلاننگ کے مطابق پریکٹس کرتا ہوں، سب سے اہم پرفارمنس ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ ہمارا دین ہمیں ایمانداری سکھاتا ہے، ایمانداری سے ہی ہم پریکٹس کرتے ہیں، ٹیم کے ساتھ مل کر جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔