- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
ڈی کاک کا نسلی امتیاز کیخلاف اظہار سے انکار، ورلڈ کپ میچ سے دستبردار
دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ویسٹ انڈیز کیخلاف جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر ڈی کاک نے گھٹنے ٹیک کے نسلی امتیاز کے خلاف اظہار یکجہتی کرنے سے انکار کرتے ہوئے میچ سے دستبردار ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل ہی جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں نے اپنے بورڈ کی ہدایت کے پیش نظر دنیا بھر میں سیاہ فام افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف گھٹنے ٹیک کر یکجہتی کا اظہار کیا تاہم وکٹ کیپر ڈی کاک نے ایسا کرنے سے انکار کرتے ہوئے میچ سے دستبردار ہوگئے۔
ڈی کاک نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ نسلی تعصب کے خلاف ہیں اور ’’بلیک لائف میٹرز‘‘ مہم سے متاثر بھی ہیں لیکن وہ اس بات کا اظہار کسی کی بھی جانب سے زبردستی مسلط کیے جانے پر نہیں بلکہ اپنی مرضی سے کریں گے۔
https://twitter.com/OfficialCSA/status/1452961846978387971?s=20
دوسری جانب جنوبی افریقا کی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئنٹن ڈی کاک نے گھٹنا ٹیک کر سیاہ فام قوم سے اظہار یکجہتی کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر ان کے خلاف منیجمنٹ کی رپورٹ ملنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
آج سے قبل جنوبی افریقہ کرکٹرز اپنے اپنے انداز میں نسلی تصب کیخلاف مہم کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے تھے جس کے بعد کرکٹ بورڈ نے تمام پلیئرز کو ایک ہی طریقے یعنی ایک گھٹنے پر بیٹھ اظہار یکجہتی کرنے کی ہدایت کی تھی۔
واضح رہے کہ امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام بے گناہ شخص کی ہلاکت پر عالمی سطح پر مظاہرے ہوئے تھے اور مقتول کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک گھٹنے پر بیٹھ کر پولیس افسران نے معافی بھی مانگی تھی جس کے بعد سے یہ انداز نسلی امتیاز کے خلاف ایک مثال بن گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔