وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 28 اکتوبر 2021
عدالت کا شہباز گل کو ذاتی حیثیت میں یکم نومبر کو پیش ہونے کا حکم فوٹو : فائل

عدالت کا شہباز گل کو ذاتی حیثیت میں یکم نومبر کو پیش ہونے کا حکم فوٹو : فائل

 اسلام آباد: عدالت نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی عدم پیشی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سیشن عدالت میں شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر کیس پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے شہباز گل کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے شہباز گل کو ذاتی حیثیت میں یکم نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

نجی کمپنی نے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے شہباز گل کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے۔ درخواست گزار کمپنی نے کہا ہے کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے، جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔