پیرس ٹینس اعصام اور جنید کی کوارٹر فائنل میں رسائی

پاکستانی اسٹار نے کیوی جوڑی دار کے ہمراہ سخت مقابلے میں پہلا مرحلہ عبور کرلیا


Sports Desk February 05, 2014
سیکنڈ سیڈ پاک، کیوی جوڑی کو ابتدائی مقابلے میں جرمن اور امریکن پلیئرز ڈسٹن برائون اور آسٹن کریجک نے ٹف ٹائم دیا۔ فوٹو: فائل

سوڈ ڈی فرانس مینز اوپن ٹینس میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور ان کے کیوی پارٹنر رمیزجنید نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

سیکنڈ سیڈ پاک، کیوی جوڑی کو ابتدائی مقابلے میں جرمن اور امریکن پلیئرز ڈسٹن برائون اور آسٹن کریجک نے ٹف ٹائم دیا، اعصام اور ان کے پارٹنر میچ کا ابتدائی سیٹ ٹائی بریکر پر 6-7(14/16) سے ہارگئے تھے، تاہم انھوں نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ بھی ٹائی بریکر پر 7-6(7/5) سے جیت کر مقابلے میں واپسی اختیار کی، تاہم تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بازی 10-7 سے اعصام اور جنید کے نام رہی۔

 photo 7_zps74608800.jpg

قبل ازیں ایونٹ کے سنگلز میں فرنچ پلیئر پال ہنری میتھیو نے ہموطن نکولس مہاٹ کے ریٹائرڈ ہونے پر دوسرے رائونڈمیں جگہ بنالی، جہاں پران کا سامنا ٹاپ سیڈ رچرڈ گیسکوئٹ سے ہوگا، ازبک پلیئر ڈینس استومن نے ترک حریف مارسیل ایہان کو زیر کرلیا۔