دریا دل سلومیاں نے فلم کی ناکامی پر بھی ’’جے ہو‘‘ کی ٹیم میں 2 کروڑ روپے بانٹ دیئے

’’جے ہو‘‘ باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام رہی اس کے باوجود سلو میاں نے ٹیم کے ہرممبر کو ایک ایک لاکھ روپے کا چیک دیا


ویب ڈیسک February 05, 2014
فلم ”جے ہو“ 24 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنی جو اب تک صرف 102 کروڑ روپے کا بزنس کرسکی فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے "جے ہو" کی ناکامی کے باوجود دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلم کی ٹیم میں 2 کروڑ روپے بانٹ دیئے۔

فلم "جے ہو" کی شوٹنگ کے دوران ہی سلمان خان نے اس بات کا فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ فلم کی پوری ٹیم کو انعام دیں گے تاہم توقع کے مطابق ''جے ہو'' باکس آفس پر دھوم مچانے میں ناکام رہی لیکن اس کے باوجود سلو میاں نے اپنی دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے ارکان میں میں ایک ایک لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے جس کی کل مالیت 2 کروڑ روپے تھی۔

سلو میاں اپنے خاندان میں بڑے دل کا مظاہرہ کرنے والے پہلے شخص نہیں بلکہ ان کے بھائی ارباز اور سہیل بھی اپنے ساتھ کام کرنے والے عملے کو تحفے کے طور پر کچھ نہ کچھ دیتے ہیں، سلومیاں کے والد نے اپنے بیٹے کے اس عمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی ٹیم کی ہمت بڑھانے کا یہ اچھا طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ فلم "جے ہو" 24 جنوری کو دنیا بھر میں 5 ہزار سے زائد سینما گھروں کی زینت بنی جو اب تک صرف 102 کروڑ روپے کا بزنس کرسکی جب کہ عامر خان کی دھوم تھری کی شاندار کامیابی کے بعد فلمی پنڈتوں کا خیال تھا کہ سلمان خان کی جے ہو کم از کم 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی۔

مقبول خبریں