اپنی صفوں کو دراندازوں سے صاف کریں امیر طالبان کی سینیئر کمانڈرز کو ہدایت

اگر کچھ بھی غلط یا کوتاہی ہوئی تو دنیا اور آخرت میں اس کی تمام ذمہ داری سینئرز کمانڈرز پر ہوگی، ملا پبت اللہ


ویب ڈیسک November 05, 2021
ملا ہبت اللہ تاحال منظر عام پر نہیں آئے ہیں، فوٹو:فائل

طالبان کے امیر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے اپنے ایک تحریری بیان میں سینیئر کمانڈرز کو خبردار کیا ہے کہ تحریک کو دراندازوں سے خطرہ درپیش ہے اس لیے تنظیم کو ایسے لوگوں سے پاک کیا جائے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے روحانی پیشوا اور سپریم کمانڈر ملا ہبت اللہ نے ایک تحریری پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے تحریک کے سینیئر کمانڈرز کو خبردار کیا ہے کہ تنظیم کو دراندازوں سے خطرہ ہے۔

امیر طالبان نے سینیئر کمانڈرز کو چوکنا رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی صفوں میں موجود حکومت مخالف کام کرنے والوں کو شناخت کرکے اپنی صفوں کو صاف کریں اور بہت احتیاط برتیں۔

یہ خبر پڑھیں : امیرِ طالبان ہبت اللہ اخوند زادہ کی تصویر پہلی بار منظرعام پر

امیر طالبان ملا ہبت اللہ نے یونٹ کمانڈرز کو اپنے ماتحت ریکروٹس کے ساتھ بیٹھنے اور کچھ وقت بتانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کچھ بھی غلط یا کوتاہی ہوئی تو دنیا اور آخرت میں اس کی تمام ذمہ داری سینئرز کمانڈرز پر ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : امیرِ طالبان ملا ہبت اللہ اخوند زادہ پہلی بار منظرعام پر

طالبان کے افغانستان میں کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے یہ امیر ملا ہبت اللہ کا پہلا تحریری بیان ہے جو منظر عام پر آیا ہے جب کہ اس سے قبل ایک آڈیو بھی جاری کی گئی تھی تاہم ابھی تک امیر طالبان کی تصویر یا ویڈیو سامنے نہیں آئی ہے۔