سری لنکا سے ٹی 20 بنگلہ دیشی کپتان مشفیق کو آرام دے دیاگیا

ان کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں معمولی فریکچر ہوگیا ہے، تاہم وہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں بیٹنگ کریںگے


Sports Desk February 06, 2014
ان کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں معمولی فریکچر ہوگیا ہے، تاہم وہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں بیٹنگ کریںگے ۔ فوٹو:فائل

سری لنکا کیخلاف 12 فروری سے شیڈول دو ٹوئنٹی20 میچز کی سیریز میں بنگلہ دیش ٹیم کو کپتان مشفیق الرحیم کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا۔

ان کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں معمولی فریکچر ہوگیا ہے، تاہم وہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں بیٹنگ کریںگے لیکن ٹی 20 مقابلوں میں انھیںآرام دیا جائیگا، چیف سلیکٹر فاروق احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے فزیو کی ہدایات پر انھیں محدود اوورز کے مقابلوں کیلیے منتخب نہیں کیا، تاہم ان کے جگہ نئے کپتان کا تقرر تاحال نہیں کیاگیا ہے، میتھون علی ان کی جگہ بطور وکٹ کیپر اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں ، اسکواڈ میں شامل پلیئرز کے نام یہ ہیں، تمیم اقبال، انعام الحق، شمس الرحمان، میتھون علی، مومن الحق، شکیب الحسن، ناصرحسین، شبیر رحمان، محمود اللہ، سوہاگ غازی، عرفات سنی، فرہاد رضا، مشرفی بن مرتضیٰ، روبیل حسین اور الامین حسین۔