بھارتی پلیئرز کی ترجیح ملک کے بجائے آئی پی ایل کپیل دیو نالاں

کچھ کرکٹرز کی اولین ترجیح آئی پی ایل ہے، وہ اپنے ملک کی جانب سے کھیلنے کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے،سابق بھارتی کپتان


Sports Desk November 09, 2021
کچھ کرکٹرز کی اولین ترجیح آئی پی ایل ہے، وہ اپنے ملک کی جانب سے کھیلنے کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے،سابق بھارتی کپتان۔ فوٹو : فائل

سابق بھاتی کپتان کپیل دیو نے کہاکہ اگر پلیئرز کی ترجیح ملک کے بجائے آئی پی ایل ہو تو ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔

کپیل دیو نے بورڈ کو مشورہ دیا کہ وہ آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری ابھی سے شروع کردے، یہی وقت مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کا ہے، اس میں دیر نہیں کرنا چاہیے، میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ آئی پی ایل اور ورلڈ کپ میں مناسب وقفہ ہونا چاہیے۔

سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ کچھ کرکٹرز کی اولین ترجیح آئی پی ایل ہے، وہ اپنے ملک کی جانب سے کھیلنے کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے، ایسے میں ہم کیا کہہ سکتے ہیں، انھیں اپنے ملک کی جانب سے کھیلنے کو فوقیت دینا چاہیے۔

مقبول خبریں