ڈسکہ الیکشن بے ضابطگی؛ الیکشن کمیشن کے 2 اعلیٰ افسران کیخلاف کارروائی شروع

ویب ڈیسک  منگل 9 نومبر 2021
دونوں افسران ڈسکہ انکوائری رپورٹ میں انتظامی کوتاہی کے مرتکب قرار پائے تھے۔

دونوں افسران ڈسکہ انکوائری رپورٹ میں انتظامی کوتاہی کے مرتکب قرار پائے تھے۔

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد شروع کردیا۔

جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عابد حسین کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنائے جائے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اطہر عباسی کو بھی (افسر بکار خاص) او ایس ڈی بنائے جائے کا حکم نامہ جاری ہوگیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈسکہ الیکشن میں پولنگ عملہ غائب ہونے کی انکوائری رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

الیکشن کمیشن کے اسٹیبلشمنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے عابد حسین اور اطہر عباسی کو مرکزی سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ دونوں افسران ڈسکہ انکوائری رپورٹ میں انتظامی کوتاہی کے مرتکب قرار پائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 75 ڈسکہ، محکمہ تعلیم پنجاب کی خاتون افسران بھی دھاندلی میں ملوث نکلیں

این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پر بنائی گئی انکوائری ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دھاندلی میں خواتین افسران بھی مردوں کے شانہ بشانہ رہیں، انکوائری رپورٹ میں محکمہ تعلیم پنجاب کی افسران کے کردار کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔