آج جیت گئے تو فائنل میں نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل کرنا ہے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  جمعرات 11 نومبر 2021
پاکستان کرکٹ ٹیم بہترین کھیل پیش کررہی ہے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم بہترین کھیل پیش کررہی ہے، فواد چوہدری فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج جیت گئے تو فائنل میں نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل کرنا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہترین کھیل پیش کررہی ہے، پاکستان کی موجودہ کارکردگی ماضی میں کم ہی دیکھی گئی ہے، پوری قوم آج پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آج 2 بڑی تگڑی ٹیموں کا مقابلہ ہے، پاکستان کے 5 کھلاڑیوں کو میں آف دی میچ ملا ہے، اب دیکھتے ہیں چھٹے میچ میں کسے مین آف دی میچ ملتا ہے، سب کے پاس سپر اسٹار بننے کا موقع ہے۔ آج کا میچ جیتنے کی بڑی ضرورت ہے، ہم ہرصورت جیتیں گے، آج جیت گئے تو فائنل میں نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔