شنیرا اکرم کس ٹیم کی جیت کے لئے پرامید؟

ویب ڈیسک  جمعرات 11 نومبر 2021
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں زبردست مقابلے کی توقع ہے، شنیرا اکرم
(فوٹو: فائل)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں زبردست مقابلے کی توقع ہے، شنیرا اکرم (فوٹو: فائل)

سڈنی:  سابق ٹیسٹ کرکٹروسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاداہلیہ شنیرا اکرم  سیمی فائنل میں کس ٹیم کوسپورٹ کررہی ہیں سوشل میڈیا پربتادیا۔

شنیرا اکرم بھی پاکستان کی جیت کی خواہاں ہیں۔سوشل میڈیا پربیان میں شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کا سیمی فائنل جیتا تو بہت خوشی ہوگی۔آسٹریلیا جیتا تو بھی خوشی ہوگی۔ پاکستانی کرکٹ کی دیوانی قوم ہے۔

 

شنیرا اکرم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی تھامنا  خواب کی تعبیرہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی جیسے پلیٹ فارم پرپاکستان کا خود کومنوانا زبردست بات ہوگی۔دنیا کے مختلف ممالک میں رہائش پذیر دوسوملین سے زائد پاکستانی میری بات سے اتفاق کریں گے۔میچ کا نتیجہ کچھ بھی نکلے پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔