- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہوا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
دنیا کی سب سے بڑی جوائے اسٹک، جو 10 فٹ لمبی ہے!
نیو ہیمپشائر: امریکا کی ڈارٹ ماؤتھ یونیورسٹی میں پروفیسر میری فلانیگن نے دنیا کی سب سے بڑی جوائے اسٹک تیار کرلی ہے جس کی لمبائی 10 فٹ ہے اور جسے حرکت دے کر ویڈیو گیم کھیلا جاسکتا ہے۔
یہ جوائے اسٹک اٹاری 2600 ویڈیو گیم کونسول کےلیے 2006 میں بنائی گئی، جس کی تیاری میں لکڑی، ربڑ اور فولاد استعمال کیے گئے ہیں۔
اس کا وزن 3000 پاؤنڈ ہے، اسے پچھلے پندرہ سال سے مختلف ملکوں کی صنعتی نمائشوں میں رکھا جاتا رہا ہے لیکن گنیز ورلڈ ریکارڈ نے 2021 میں اسے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو گیم جوائے اسٹک تسلیم کیا ہے۔ اس کے حوالے سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2022 ایڈیشن میں بھی اینٹری شامل کی جائے گی۔
پروفیسر میری فلانیگن کا کہنا ہے کہ یہ جوائے اسٹک بہت وزنی ضرور ہے لیکن سات سے آٹھ سال کا ایک بچہ اسے بہ آسانی حرکت دے کر ویڈیو گیم کھیل سکتا ہے، جس کا منظر بڑی اسکرین پر دکھائی دیتا رہتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔