مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسزکا نام نہادآپریشن


November 11, 2021
قابض فوج نے ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کیا۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق نوجوان کوکلگام کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔قابض بھارتی فورسزنے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ بھارتی فوجی گھرگھرتلاشی کے بہانےنہتے کشمیریوں کوہراساں کررہے ہیں۔ کلگام اورقریبی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔ نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کیا گیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے اکتوبرمیں بائیس کشمیریوں کوشہیدکیا ۔ان میں زیرحراست بارہ کشمیری بھی شامل ہیں۔ایک ہزارسے زائد کشمیریوں کوگرفتاراورچھ گھروں کوتباہ کردیا۔

مقبول خبریں