بابراعظم اور محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک  جمعرات 11 نومبر 2021
بابراعظم اور رضوان کی جوڑی نے رواں ایونٹ میں 411 رنز بنالیے ہیں ۔ فوٹو: آئی سی سی

بابراعظم اور رضوان کی جوڑی نے رواں ایونٹ میں 411 رنز بنالیے ہیں ۔ فوٹو: آئی سی سی

 دبئی: بابراعظم اور محمد رضوان، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی۔ 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں بابراعظم اور محمد رضوان سب س ے زیادہ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جوڑی نے رواں ایونٹ میں 411 رنز بنالیے۔

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1458814387444088841

بابراعظم اور محمد رضوان نے بھارت کے خلاف 152 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

پاکستان کی اوپننگ جوڑی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 28، افغانستان کے خلاف 12، نمیبیا کے خلاف 113 ، اسکاٹ لینڈ کے خلاف 35 جب کہ آسٹریلیا کے خلاف 71 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔