پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آج رات دبئی سے ڈھاکا کے لئے روانہ ہو جائے گا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 12 نومبر 2021
پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش میں تین ٹونٹی میچ کھیلے گی، جو 19 ، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں شیڈول ہیں۔

پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش میں تین ٹونٹی میچ کھیلے گی، جو 19 ، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں شیڈول ہیں۔

 دبئی: پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آج رات دبئی سے ڈھاکا کے لئے روانہ ہوگا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوینٹی اسکواڈ آج رات دبئی سے ہی بنگلہ دیش کے داارلحکومت ڈھاکا روانہ ہوجائے گا،افتخار احمد لاہور سے دبئی پہنچ گئے ہیں اور وہ آج رات ٹیم کے ساتھ ڈھاکا روانہ ہوں گے، قومی ٹیم اور مینجمنٹ چارٹر فلائٹ پر بنگلہ دیش پہنچے گی، تاہم محمد حفیظ اور بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں، جب کہ کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک 16نومبر کو بنگلہ دیش میں ٹیم جوائن کریں گے۔

پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش میں تین ٹونٹی میچ کھیلے گی، جو 19 ، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں شیڈول ہیں، جب کہ دونوں ٹیموں کے مابین  ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد دو ٹیسٹ میچ ہوں گے، جس کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم 22 نومبر کو لاہور سے بنگلہ دیش جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔