قذافی اسٹیڈیم کے باہر 20 فٹ لمبا بیٹ اور 12 فٹ چوڑی وکٹیں نصب

محمد یوسف انجم  ہفتہ 13 نومبر 2021
لاہورمیں پی سی ایل سیزن 2022 کے لیے تیاریوں کا ابھی سے آغاز کردیا گیاہے  فوٹو: فائل

لاہورمیں پی سی ایل سیزن 2022 کے لیے تیاریوں کا ابھی سے آغاز کردیا گیاہے فوٹو: فائل

 لاہور: قذافی اسٹیڈیم کے باہر 20 فٹ لمبا بیٹ اور 12 فٹ چوڑی وکٹیں نصب کردی گئی ہیں۔

لاہورمیں پی سی ایل سیزن 2022 کے لیے تیاریوں کا ابھی سے آغاز کردیا گیاہے، اس بار پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب 26 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مجوزہ ہے، دوسری جانب  قذافی اسٹیڈیم سے متصل ایل سی سی اے گراونڈ  کے ایک کونے پر صفائی کرواکر فینز کی دلچسپی کے لیے بہت بڑا بیٹ اور وکٹیں نصب کی گئی ہیں۔

قومی  ٹیم کے کپتان بابراعظم کے کلب کے بالکل سامنے 20 فٹ لمبا اور 3 فٹ چوڑا فائبر کا بیٹ تیار کیاگیاہے، اس کے ساتھ 12 فٹ اونچی اور 6 فٹ چوڑی  بیلز کے ساتھ وکٹیں بھی لگائی گئی ہے، ان کی تزئین و آرائش کا کام بھی ہورہاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔