- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
پاک بھارت کرکٹ؛ آئی سی سی کا بحالی میں کردار سے انکار
دبئی: آئی سی سی نے پاک بھارت کرکٹ بحالی میں کردار سے صاف انکار کردیا۔
پاکستان اور بھارت کے میچز دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں مگر کئی برس سے دونوں ممالک میں باہمی سیریز نہیں ہوئی، بھارت سیاسی وجوہات کی بنا پر پاکستان کے ساتھ مسلسل کھیلنے سے انکاری ہے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی صاف واضح کردیا کہ وہ اس سلسلے میں کوئی بھی کردار ادا نہیں کرے گی۔
ایک انٹرویو میں قائم مقام چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس سے جب پوچھا گیا کہ کیا گورننگ کونسل دونوں ممالک کی باہمی سیریز میں کردار ادا کرسکتی ہے تو ان کا جواب تھا کہ ہم باہمی کرکٹ میں ایسا نہیں کرسکتے، جب وہ ہمارے ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہیں تو ہم کافی لطف اندوز ہوتے ہیں، کسی بھی دوسری باہمی سیریز کی طرح یہ دونوں بورڈز پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ آپس میں کھیلنے کو تیار ہیں یا نہیں، ہمیں اس حوالے سے کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دونوں ممالک ایسی طرح ٹیسٹ چیمپئن شپ میں الگ الگ کھیلتے رہیں گے تو انھوں نے کہا کہ اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچیں تو پھر نیوٹرل وینیو پر ایک دوسرے کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔
اس پر سوال ہوا کہ کیا اسی طرح آئی سی سی ان کو اپنے محدود اوورز کے ٹورنامنٹس میں ایک ہی گروپ میں شامل کرتا رہے گا تاکہ ان کا باہمی میچ ہو، جواب میں ایلرڈائس نے کہا کہ اس کا انحصار دونوں کی کٹ آف ڈیٹ تک رینکنگ پر ہے،شروع میں دونوں اس ٹورنامنٹ کیلیے ایک گروپ میں نہیں تھے مگر کٹ آف ڈیٹ تک آگئے، اسی طرح مجھے نہیں معلوم کہ آئندہ برس آسٹریلیا میں وہ ایک گروپ میں ہوں گے یا نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔