دوسری بیوی کو خوش کرنے کے لئے بیٹی کو قتل کرنے والا سنگدل باپ گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 14 نومبر 2021
بچی ملزم کی پہلی بیوی سے تھی اور سفاک ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، ایس پی سی آئی اے(فوٹو: فائل)

بچی ملزم کی پہلی بیوی سے تھی اور سفاک ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، ایس پی سی آئی اے(فوٹو: فائل)

لاہور: تھانہ ہڈیارہ کی حدود میں پولیس نے اپنی ہی 8 سالہ بچی کو قتل کرنے والے سنگدل باپ کوگرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ بڈیارہ کی حدود میں معصوم بچی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس  نے 8 سالہ حبیبہ کو قتل کرنے والے سگے لیکن سنگدل باپ محمد ارشد گرفتار کوکرلیا۔

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کے مطابق ملزم ارشد نے 2 شادیاں کررکھی تھیں، اور جس بچی کو قتل کیا وہ اس کی پہلی بیوی سے تھی، ملزم نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی تھی، اور اس کا بیٹا اور بیٹی اسی کے پاس ہی رہتے تھے، دوسری بیوی کا دونوں بچوں کی وجہ سے اپنے شوہر ارشد سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

ایس پی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے دوسری بیوی کو خوش کرنے کے لیے تیز دار آلے سے اپنی 8 سالہ معصوم بیٹی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا، ملزم نے بیٹی کے قتل کی سنگین واردات کے بعد ایمرجنسی 15 پر اس کی خود کشی کی کال کی تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ بدبخت باپ نے ہی اپنی بیٹی کو قتل کیا ہے اور ملزم عنقریب اپنے بیٹے کو بھی قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔