- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
چار کانوں والی بے آسرا بلی کو مستقل گھر مل گیا
استنبول: ترکی میں بازیاب کرائی گئی چار کانوں والی انوکھی بلی کو اب ایک مستقل گھر دیدیا گیا ہے۔ یہ بلی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔
اس بلی کو ’میڈاس‘ کا نام دیا گیا ہے جو شاید روسی اور نیلی آنکھوں والی بلی کےملاپ سے پیدا ہوئی ہے۔ اس کے باقاعدہ کانوں کے اوپر ہی دو چھوٹے اضافی کان بھی موجود ہیں جووالدین کی جانب سے مرحلہ وار جینیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہوئے ہیں۔ لیکن ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اس کی سماعت بالکل ٹھیک ہے اور اضافی کانوں سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔
اپنے پیدائشی نقص کے باوجود چار ماہ کی عمر میں ہی میڈاس کو ایک ترک خاتون نے پالنا شروع کردیا تھا کہ شاید انہیں دیکھ کر دیگر لوگ بھی پیدائشی نقص والے جانوروں سے محبت کرنے لگیں۔ خاتون کے پاس ایک بلی اور کتا پہلے سے ہی موجود تھا اور خیال تھا کہ میڈاس کا وہاں دل لگ جائے گا۔
میڈاس گہری سرمئی رنگت والی ایک خوبصورت بلی ہے جس کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا گیا ہے اور اس کے 25000 فالوورز ہیں۔ ماہرین کے مطابق اضافی چھوٹے کان سماعت میں کوئی کردار ادا نہیں کرتے۔ اسے اپنانے والی خاتون نے جب جانوروں کی پناہ گاہ میں اسے دیکھا تو فوری طور پر اپنانے کا فیصلہ کیا اور اب وہ پرسکون گھر میں رہ ہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔