انگلینڈ نے ورلڈ ٹی 20 اور دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

ناٹنگھم شائر ہیری گورنے کو ویسٹ انڈین دورے کیلیے اضافی بولر کے طور پر اسکواڈ میں شامل رکھاگیا ہے۔


Sports Desk February 07, 2014
ناٹنگھم شائر ہیری گورنے کو ویسٹ انڈین دورے کیلیے اضافی بولر کے طور پر اسکواڈ میں شامل رکھاگیا ہے۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ نے پیٹرسن کے بغیر ٹیم کی تنظیم نو کرتے ہوئے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی20 کیلیے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

لنکاشائر اسپنر اسٹیفن پیری اور معین علی کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کردیا گیا، ان دونوں کو اسکواڈ میں شامل کیاگیا ہے، ان کے علاوہ ناٹنگھم شائر ہیری گورنے کو ویسٹ انڈین دورے کیلیے اضافی بولر کے طور پر اسکواڈ میں شامل رکھاگیا ہے جبکہ ڈینی برگس اور بوائیڈ رینکن کو ڈراپ کردیاگیا، کپتان اسٹورٹ براڈ کا نائب ایون مورگن کو بنایاگیا ہے، دیگر پلیئرز میں معین علی، روی بوپارا، ٹم بریسنن، جوز بٹلر، جیڈ ڈیرن بیچ، الیکس ہیلز، کرس جورڈن، مائیکل لمب، اسٹیفن پیری، جوئے روٹ، بین اسٹوکس، جیمز ٹریڈ ویل اور لیوک رائٹ شامل ہیں، اس کے علاوہ یہی منتخب پلیئرز ویسٹ انڈیز کے دورے پر بھی جائینگے، انگلش ٹیم ویسٹ انڈیز میں 3ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی، پہلا ون ڈے 28 فروری کو ہوگا۔